فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سے ایک اوروفد اسرائیل روانہ ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی مسلم ممالک کا ایک اور وفد اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگیا جو اس ہفتے ’’شراکا‘‘ پروگرام میں شرکت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’شراکا‘‘ کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈان فیفرمان نے بتایا کہ اس ہفتے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کئی ممالک کے کئی انٹی لیکچولز اسرائیل میں جمع ہورہے ہیں جو ریجنل اور انٹرنیشنل برداشت کی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ کانفرنس میں دیگر موضوع بھی زیربحث آئیں گے۔

پاکستانی وفد میں مذہبی رہنماؤں، سوشل لیڈرز، فیشن اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ خود اسرائیل جاکر نئے مواقع تلاش کریں۔

وفد میں رحمان بونیری، مدثرشاہ، مہر حسین، دانش امیر، سنگین خان یوسفزئی، عبدالکریم (آزا) سمیجو، محسن سید اور فضہ شکیل شامل ہیں۔