جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو

منتخب ہوتے ہی پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے،عمران خان

لاہور(امت نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آتےہی موجودہ حکومت کی جانب سے بند کی گئی پناہ گاہوں کوکھول دیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک پناہ گاہ، جہاں غریب مزدوروں کو باوقار انداز میں کھانا اور شدید سرد موسم میں فٹ پاتھ کی بجائے گرم اور آرام دہ بستر مہیّا تھے، کے دورے کے دوران میں عجز و اطمینان کے ایک بےمثال تجربے سے گزرا۔

 

 

مگر صد افسوس کہ حکومت نے نہایت سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی کثیر تعداد کو بند کردیا ہے اور ہیلتھ کارڈ اسکیم کو بھی ہدف بنایا ہے۔منتخب ہوتے ہی ہم ان پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے