اے این پی کی آل پارٹیزکانفرنس 3 مئی کو ہوگی

اسلام آباد(امت نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کی موجودہ ملکی صورتحال پرآل پارٹیزکانفرنس3 مئی کو میں ہوگی۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں صبح 10 بجے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اے این پی کی جانب سےتمام جماعتوں کےساتھ پی ٹی آئی اورجے یو آئی کوبھی دعوت دیدی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف اے این پی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرےگی، پی ٹی آئی کی جانب سےاسدقیصراے پی سی میں شرکت کریں گے۔

ذرئع نے بتایا کہ جے یو آئی کو اے پی سی میں پی ٹی آئی کی شرکت پر تحفظات ہیں،اورجے یوآئی کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کرنےیا نہ کرنےکاتاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

اے این پی کے رہنمازاہد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جے یو آئی نےپی ٹی آئی کودعوت نہ دینےکی کوئی شرط نہیں رکھی،سیاسی بحران کےحل اورایک ہی دن انتخابات کرانے پراتفاق رائےکی کوشش کی جائےگی