اسلام آباد(امت نیوز)مظفرگڑھ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں علمدار قریشی نے پی ٹی آئی سے رشتہ توڑتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔بلاول بھٹو زرداری نے علمدار قریشی کو پارٹی میں شمولیت پرمبارکباد دی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوز رداری سے میاں علمدار قریشی نے ملاقات کی۔ مظفر گڑھ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے اس موقع پر پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ میاں علمبردار عباس قریشی نے حلقہ پی پی 277 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے انتخابات کے دوران 34302 ووٹ حاصل کیے تھے، ان کے مد مقابل آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی نے 30767 ووٹ حاصل کیے تھے۔
میاں علمبردار عباس قریشی نے بعد میں جہانگیر ترین کے توسط سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔