امپورٹڈ امیدوار نامنظور:پی ٹی آئی امیدواربھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے انتخابی امیدوارٹکٹوں کی تقیسم کے معاملے پر احتجاج پر مجبور ہوئے۔ چیئرمین عمران کےگھر کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 141 کے کارکنوں نے زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق ان کا موقف سنا جائے

مظاہرین نے زمان پارک میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گاڑی کو روک لیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ہم 2009 سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، ٹکٹ ہمارا حق ہے

فواد چوہدری نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کی آواز آگے پہنچائیں گے جس کے بعد کارکنان نے ان کی گاڑی کو جانے دیا۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے پی ٹی آئی رہنما رائے قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فواد چوہدری کو بتایا کہ حلقے کے عوام کی بات سنی جائے، حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں اور وہ امپورٹڈ امیدوار کو قبول نہیں کریں گے۔