عمرہ والے بابا مری کاکراچی میںجی ایف ایس بلڈرز آمد کے موقع پر انتظامیہ کیساتھ گروپ فوٹو
عمرہ والے بابا مری کاکراچی میںجی ایف ایس بلڈرز آمد کے موقع پر انتظامیہ کیساتھ گروپ فوٹو

عمرہ والے بابا مری کی جی ایف ایس بلڈرز آمد

کراچی (رپورٹ: محمد اعظم خان) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی بے پناہ کامیابیوں میں اللّٰہ کاکرم، جی ایف ایس ٹیم کی انتھک محنت اور اللّٰہ کے نیک بندوں کی دعائوں کا بہت بڑاہاتھ ہے۔ ہم اللّٰہ کی رضا کیلئے اللّٰہ کے بندوں کو آسانیاں فراہم کرنے کی کوششیں کرتے ہیں اور اللّٰہ ہمارے معاملات میں آسانیاں پیدا کرتا ہے۔عمرہ والے بابا عبدالقادر مری کی جی ایف ایس بلڈرز آمد، دعاؤں سے بھی نوازا۔ جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او عرفان واحد نے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز ون میں منعقدہ تقریب کے موقع پر امّت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےعرفان واحد کا کہنا تھا کہ ” جی ایف ایس کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملنے والی بے پناہ کامیابیوں اور عوامی محبت کی حقیقی وجہ جی ایف ایس ٹیم کی خلقِ خدا کے لیے آسانیاں پیدا کرنے عزم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللّہ کریم اپنے نیک بندوں کی شفقت اور دعاؤں سے ہمیں نوازتا ہے۔ آج کی اس تقریب میں بھی ایسی ہی ایک شخصیت کی خصوصی شرکت نے ہمیں اللّٰہ کا مذید شکر ادا کرنے کاموقع دیا ہے۔ عرفان واحد نے بتایا کہ آج ہمیں اپنی شفقت اور دعاؤں سے نوازنے جو ہستی یہاں تشریف لاٸی وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت کے دوران بنی ویڈیوز کے واٸرل ہونے سے پاکستان سمیت دنیا بھر عزت احترام اور محبتیں سمیٹنے والے بلوچستان کے بابا عبدالقادر بخش مری کے بارے میں جب ہمیں یہ پتہ لگا کہ بابا عبدالقادر مری گزشتہ کٸی برس سے کسمپرسی اور ضعیفی کے باوجود اللّٰہ کے گھر کی حاضری اور دیار رسولﷺ کے دیدار کیلئے مزدوری کر کرکے پیسہ جمع کرتے رہے اور پھر اللّٰہ نے انہیں اپنے گھر کی حاضری کی سعادت بخشی، تو میرادل کیا کہ میں اس اللّٰہ کے ولی کی کچھ خدمت کروں۔ عرفان واحد کاکہنا تھا کہ میں اللّٰہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھ سے یہ کام لیا اورآج یہ خوشی دوگنی ہوگٸی جب بابا عبدالقادربخش مری نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی تشریف لائے اور انہوں نے اپنی شفقت اور خصوصی دعاؤں سے مجھے نوزا۔ میرا یہ ماننا ہے کہ اگر اللّٰہ آپ سے راضی ہے تو دنیا اور آخرت دونوں میں انسان سرخرو رہتا ہے، اور اللّٰہ کورا ضی کرنے کا سب سے آسان راستہ اللّٰہ کے بندوں کیلٸے آسانیوں کی کوشش کرنا اور انہیں راضی رکھنا ہے۔ بے شک ہمارا رب ہم پر بڑا مہربان ہے جو وہ ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں کی شفقتوں اور دعاٶں سے نوازتا ہے۔ عرفانواحد کا مزید کہا تھا کہ جی ایف ایس اپنے تمام پروجیکٹس میں عوامی مفاد وسہولتوں کا بالکل اسی طرح خیال رکھتے ہیں جیسے وہ پروجیکٹ خود اپنی ذات کیلٸے تیار کیا جارہا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ آج جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بھرپور عوامی اعتماد کے باعث ایک برانڈ بن کر موجود ہے۔