گوجر خان( نمائندہ ا مت)جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی بیٹی کی سہیلی محمد نواز کی بیٹی کی شادی کے موقع پربیٹی کے ہمراہ ولیمہ کی دعوت میں شریک ہوئے، اس موقع پروہ ملک میں جاری سیاسی و عدالتی بحرانی صورتحال کے حوالہ سے گوجرخان پریس کلب کے سوال کوکمال صفائی کے ساتھ گول کرگئے اورانہوں نے کہا کہ یہ مملکت خدادادوجود میں رہنے کے لئے قائم ہوئی ہے،ہم آج شادی کی تقریبمیں شامل ہیں ہم سب کو اس نوبیاہتا جوڑے اورانکے خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ ساتھ شادی کی کامیابی کے لیے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔