پشاور(امت نیوز)پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار جاں بحق، پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود ترناب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیـٹ فورس کا اہلکار ابرار جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزموں نے فائرنگ کی جس سے ابرار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔