کراچی : سمندرمیں ڈوبی ، گلشن حدید سے2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سمندرسے ڈوبی ہوئی لاش سمیت دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکیارڈ کے قریب سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور30 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش کو سمند رسے نکال کر سول اسپتال بعدازاں کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق لاش 5 سے 6 روزپرانی ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہے ۔گلشن حدید فیز1 دیارحبیب مسجد کراچی بریانی کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 50سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر جناح بعدازاں کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت فوت ہوا ہے اور لاش کی فوری شناخت نہیں ہوسکی تھی ۔