کراچی(امت نیوز) شہر قائد میں گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 23 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے،جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے کہیں ہلکی، کہی تیز بارش اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔