اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی، فائل فوٹو
اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی، فائل فوٹو

مزدوروں کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا بنیادی چیلنج ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے،مزدوروں کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا بنیادی چیلنج ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں محنت کشوں کے اہم کردار سے انکارممکن نہیں،اسلامی تعلیمات کے مطابق مزدور،آجرپیداواری عمل میں شراکت دارہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ مزدور،آجرکاتعاون،دوستانہ تعلق مجموعی سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہےمزدوروں کے مسائل کے بروقت حل،ریلیف کیلئے خودکار،مربوط نظام تیارکررہے ہیں۔