ترکیہ کی شام میں کارروائی، داعش کا رہنماء مارا گیا

انقرہ (امت نیوز) ترکیہ انٹیلی جنس کی شام میں کارروائی کے دوران داعش کا مرکزی رہنماء ابو حسین القریشی مارا گیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے تصدیق کردی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ہماری انٹیلیجنس ایجنیساں طویل عرصے سے داعش رہنماء ابو حسین القریشی کی تلاش میں تھیں۔

ترک صدر نے داعش رہنماء کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف لڑائی بلا امتیاز جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

ابو حسین القریشی کو گزشتہ سال ہی داعش کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔