واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو
 واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو

گجرات: خلع کے تنازع پرداماد نے سسر اورسالے کو مار ڈالا،ساس زخمی

گجرات(امت نیوز)  داماد نے سسرال میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ  سے سسر، سالہ جاں بحق جبکہ ساس زخمی ہوگئیں۔ گجرات میں بیوی کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کرنے کے تنازع پر شوہر نے سسرال میں گھر کر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملزم کا سسر اور سالہ جاں بحق جبکہ ساس شدید زخمی ہوگئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے مقتولین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔