عائشہ عمر اداکار مومن ثاقب کی مداح نکلیں

کراچی (امت نیوز) عائشہ عمر نے کہا کہ اگر میں مومن ثاقب کی عمر کی ہوتی اور وہ مجھے پروپوز کرتا تو میں اسے کبھی انکار نہ کروں۔

پاکستان کی اسٹائل اور فیشن آئیکون عائشہ عمرسمیت ان کی فلم منی بیک گارنٹی کا کاسٹ نے سما کے پروگرام حد کردی میں شرکت کی۔ اس موقع پر شو میں موجود حاضرین میں ایک خاتون نے عائشہ عمر سے پوچھا کہ اگر آپ کو مومن ثاقب پرپوز کریں تو کیا آپ ان کے پرپوزل کو قبول کریں گی؟

جس پر عائشہ نے جواب دیا کہ آپ نے یہ کیوں سوچ لیا کہ میں اس پروپوزل کو انکار کروں گی؟ جس پر خاتون نے کہا کہ کیونکہ آپ مومن سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

اس بات پرعائشہ نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ مومن خوبصورت نہیں ؟عائشہ نے مزید کہا کہ اگر میں مومن کی عمر کی ہوتی تو اور وہ مجھے پرپوزل کرتا تو میں کبھی انکار نہ کرتی۔

عائشہ نے کہا کہ میں بے حد سنجیدہ ہوں کیونکہ مومن انتہائی ذہین، قابل اور سمجھدار آدمی ہے۔ ساتھ ہی عائشہ نے کہہ دیا کہ میں مومن کی ذہانت کی خود مداح ہوں۔