پرتگال (نیٹ نیوز) پرتگال میں کبوتر بازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ تباہی میں بدل گئی۔ کبوتروں کے شوقین ایک شخص نے مقابلہ کے تین حریفوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پرتگال کے شہر سیتوبال میں پیش آیا جہاں کبوتروں کی اڑان کا مقابلہ خونی واقعے میں بدل گیا۔
کبوتروں کی دوڑ میں حریفوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔ پولیس کمشنر اینڈریا گونسالویس کے مطابق 30 سے 60 سال کی عمر کے چار افراد کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ ان میں سے ایک نے خود کو گولی مارنے سے پہلے باقی تین کو مار ڈالا۔
پرتگال میں آتشیں اسلحے کے استعمال پر پابندی ہے تاہم اسلحہ کے ذریعہ شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔ پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق پرتگال میں 2015 سے اب تک ہر سال ہونے والے 80 قتلوں میں سے اوسطاً پانچ اسلحے کے ذریعے کیے گئے ہیں۔