دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ فائل فوٹو
دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر محبت ، بھارتی نوجوان نے پاکستان پہنچ کر شادی کر لی

سکھر: فیس بک سے شروع محبت کا جذبہ بھارتی نوجوان کو کھینچ کر پاکستان لے آیا، شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے ہوئی ۔

بھارت سے تعلق رکھنے والا دلہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی د±لہن سنجوگتا کماری کافی عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں د±لہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائےگی۔