خواجہ آصف اور جاوید لطیف مذاکرات میں رکاوٹ بن رہے ہیں،شاہ محمود

راولپنڈی(امت نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ خواجہ آصف اور جاوید لطیف   مذاکرات میں رکاوٹ   بن رہے ہیں

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار بتائیں کہ اگر خواجہ آصف اور جاوید لطیف ان کی جماعت کا حصہ ہیں تو مذاکرات میں رکاوٹ کیوں بن رہے ہیں ؟

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن پر مذاکرات میں طویل وقفہ تحریک انصاف نے نہیں بلکہ حکومت نے مانگا ہے ، حکومت سے دو نشستیں کر لی ہیں، تیسری نشست کل ہے ، حکومتی اتحاد میں اتفاق رائے نہ ہوا تو تحریک انصاف اپنا نکتہ نظر سپریم کورٹ کو دے دے گی