ٹیم کی سرجری ضروری ہے، یہ سرجری ہر بڑے ایونٹ کے بعد ہوتی ہے، فائل فوٹو
ٹیم کی سرجری ضروری ہے، یہ سرجری ہر بڑے ایونٹ کے بعد ہوتی ہے، فائل فوٹو

محمد رضوان پانچویں پوزیشن پرکھیلنے سے ناخوش

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ وہ  چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتے ہیں۔پانچویں نمبر سے خوش نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ مجھے ماضی میں ون ڈے میں اوپننگ کا بھی کہا گیا تھا، میں ہر نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

بیٹنگ آرڈر کے مطابق کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کےلیے آتے ہیں، جبکہ محمد رضوان اکثر پانچویں یا چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہر میچ ہمارے لیے نیا اور اہم ہوتا ہے، پچھلا میچ بھول کر نئے میچ کیلئے میدان میں اترتے ہیں، ہمارا فوکس اس سیریز کو جیتنے پر ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ امام الحق کی جگہ افتخار کو کھلائیں تو افتخار کا کھیل نہیں ہوگا، ہر کھلاڑی کی اپنی پوزیشن ہوتی ہے، اللّٰہ نے ہر انسان کی علیحدہ خوبی بنائی ہے، میں الگ، فخر الگ اور بابر الگ ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہم اپنے مقررہ ہدف تک آگئے تھے اس لیے عماد نے سنگل لیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ میں آخر میں رنز نہ کرسکا یہ میری غلطی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی اننگز کے آخری لمحات میں 11 گیندوں پر 14 رنز بنائے تھے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔