لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک نازک معاشی صورتحال سےگزر رہا ہے، ملک سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کےلیے لاہور سے زبردست رسپانس ملا، شاندار آغاز کے بعد ریلی اور بھی زور پکڑ رہی ہے۔
یومِ مئی کی ہماری ریلی میں اہلِ لاہور کی بڑی تعداد میں شرکت جبکہ یہ تو محض ریلی کی ابتداء تھی۔ ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئےامڈ رہے ہیں۔ یہ ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنےدلوں میں پالتےہیں۔ pic.twitter.com/xJI7wPspYh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2023
عمران خان نے کہا کہ یہ ان کےلیے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ، آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام الیکشن سے بھاگ کر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔
ہمارے عوام انتخابات سے فرار کے ذریعے مافیا کے ہاتھوں عدالتی احکامات اور آئین کی پامالی کسی طور گوارا نہیں کریں گے۔ ہمارا ملک اپنے حالیہ ابتر معاشی حالات میں ایک ملک گیر عوامی تحریک کا ہرگز متحمل نہ ہوسکے گا۔ pic.twitter.com/RxGsjzf9pU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2023