سکھر(امت نیوز)سکھر میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا
ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ اوز سمیت 11 پولیس اہلکار برطرف کردیے گئے۔
برطرف ہونےوالوں میں ایس ایچ او نوید نواز، شکیل اعوان، منصور عطار اور صدر الدین شامل ہیں
ترجمان کے مطابق پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 30 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں