مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی کا مظاہرہ

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر حق دو تحریک گوادر کے رہنماءمولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جھوٹے مقدمات میں قید کے خلاف اور مزدوروں کے حقوق کے لیےملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کی ، احتجاجی مظاہرے میں مزدوروں سمیت دیگر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مظاہرین نے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جھوٹے مقدمات میں گر فتاری کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے خلاف قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کو فوری طور پر ختم کر کے انھیں رہا کر ے ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہدایت الرحمن بلوچ کی بے گناہ مقدمہ میں قید کو تین ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے، عالمی یوم مزدور کے موقع پر آج گوادر میں مزدوروں کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن ریاستی جبر کے تحت عرصہ دراز سے ناحق پابند سلاسل ہیں ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نےگوادر سمیت بلوچستان کے مزدوروں ، ماہی گیروں اور غریب طبقے کے حقوق کی آواز بلند کی روایتی سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ کلچر کو للکارا ہے ، انھوں نے کہا جماعت اسلامی امیر اور غریب کے فرق کو برداشت نہیں کر سکتی گوادر کے سمندر پر پہلا حق، گوادر کی عوام کا ہے اور بدقسمتی سے مالک ملکیت سے محروم ہے آج پورا ملک مولانا ہدایت الرحمن کی آواز پہ لبیک کہہ رہا ہے اور انکی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے حکومت نو شتہ دیوار پرھ لے اور مولانا ہدایت الرحمن کو فوری طور پہ رہا کر ے ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا مولانا ہدایت الرحمن کا جرم یہ تھا کہ وہ گوادر میں غیر قانونی ٹرالیر مافیا کو لگام دینا چاہتے تھے ، گوادر میں قائم ہر چوک چوراہے پر قائم غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ اور مقامی افراد کی تذلیل کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے ، ان کا جرم بلوچوں کو بلوچ سرزمین پہ انکا حق دلوانا، گوادر کی عوام کو گوادر کے منصوبوں میں فریق بنانا تھا ، جس کی پاداش میں آج وہ کئی ماہ سے قید میں ہیں۔