پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف 8 رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد (اُمت نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر 8 رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا۔
لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے، درخواست گزار کے وکلاء آج اپنا، اپنا مقدمہ عدالت میں پیش کریں گے۔
اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وکلاء بھیسماعت کے دوران پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو مجوزہ قانون پر عمل در آمد روک دیا تھا۔