بدترین تشددکانشانہ بننے والی دوکم سن ملازمائیں بازیاب

فیصل آباد(اُمت نیوز) بدترین تشددکانشانہ بننے والی دوکم سن ملازمہ بہنوں کو بازیاب کر ا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی دونوں بہنیں3 اور 4ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کرتی تھیں۔ گوجرانوالہ کی رہائشی ہیں جن کی عمر 8 اور 11 سال ہیں۔
2 خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ بہنوں کا کہنا ہے کہ مالکان انہیں روٹی چرانے کے الزام اور کام ٹھیک نہ کرنے پر تھپڑوں، مکوں، پائپ سے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
متاثرہ بہنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالکان گرم چھری اور چمٹے سے جسم بھی داغتے تھے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی 8 اور 11 سال کی بہنیں تین اور چار ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمہ تھیں۔