دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم نے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم گزشتہ پندرہ ماہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھی جسے بھارت نے تازہ رینکنگ میں چھین لیا اور خود پہلے نمبر پر آ گئی ہے ۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے ، انگلینڈ تیسرے، ساؤتھ افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔رینکنگ میں سری لنکا ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos