ان کے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے، فائل فوٹو
ان کے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے، فائل فوٹو

پاکستان میں عوام کی مرضی کی حکومت کی حمایت کریں گے۔ امریکا

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے، عوام کی مرضی کی عکاس حکومت کی حمایت کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے، پاکستان میں عوام کی مرضی کی عکاس حکومت کی حمایت کریں گے۔

امریکی کمیشن کی جانب سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کے معاملے پر ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، کمیشن صدر، سیکریٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے حکومتیں یا دیگر ادارے براہ راست کمیشن سے رابطہ کریں۔