جڑواں شہروں میں موٹرسائیکلیں چرانے والے 3ملزمان گرفتار

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے موٹر سائیکل چوری کر کے کوئٹہ میں فروخت کر نے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا،
تھانہ شالیمار پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الصوبائی لورالائی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے دومسروقہ مو ٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں
ملزمان کی شناخت عبدالصبور، بہاول الحق اور انور شاہ کے نام سے ہوئی ، ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اسلام آ باد اور راولپنڈی کے مختلف علا قوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے ضلع کوئٹہ میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے