اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
سابق صدر اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پنجاب خیبر پختونخوا انتخابات اور حکومتی اتحاد کے پی ٹی آئی سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔