عازمین حج کوآب زم زم مفت ہی ملے گا،وزیرمذہبی امور

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا ہے کہ آب زم زم پہلے بھی مفت تھا اب بھی مفت ہے، سعودی حکومت آب زم زم کی پیکنگ کی رقم لے رہی ہے۔

وزیر مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں جو عمارت 2600 ریال میں لی وہ اب 1900سے 2300 پر لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 کا حج کوٹہ ملا ہے۔ 72 ہزار 800 حج درخواستیں آئیں سب کو قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ 34 ملین ڈالرز وزارت خزانہ سے بھجوانا پڑیں گے۔ اب بھی درخواستیں آئیں تو اکاموڈیٹ کرنے کو تیار ہیں۔