لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر کے اندر آکر وار کیا گیا، اللّٰہ پوچھے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا قصور وار محسن نقوی ہے، اس کی حکومت ختم ہوچکی ہے، یہ ایسے ہی لگا ہوا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عدالت نے ہمیں ریلیف دیا ہے، تین جگہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملا
صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ ہر برے کام کا چیمپئن بنا ہوا ہے، کسی کا کوئی تعلق نہیں، یہ ایک بندہ ہی شرارت کر رہا ہے، یہ ساری شرارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہے۔