اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کو جھوٹ قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فواد چوہدری کےچیف الیکشن کمشنر پرتمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،الیکشن کمیشن کےکسی بھی بڑے عہدیدار کےرشتہ دارکوبھرتی نہیں کیا گیا،تمام بھرتیاں شفاف طریقے سے کی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق دوبارہ بھرتی کےعلاوہ اشتہارکے بغیر کوئی بھرتی نہیں کی گئی اور نہ ہی الیکشن کمیشن نےاپنے دفاترکیلئےکوئی بھی نجی اراضی خریدی،الیکشن کمیشن کے تمام دفاترصرف سرکاری زمین پربنائےگئےہیں اورسرگودھا کادفترپی ٹی آئی حکومت میں الیکشن کمیشن کودی گئی اراضی پربنا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ جھوٹے الزام لگانے والوں کو اپنے ماضی پر نظر رکھنی چاہیے،تمام سازشی عناصرمذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔