بھارت (اُمت نیوز)آئی پی ایل میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان لڑائی پر بھارتی میڈیا نے نوین الحق کو ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے میچ کے دوران پہلے رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے بدتمیزی کی، نوین الحق ماضی میں بھی سینئیر کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کرتے رہے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوین الحق نے لنکن پریمئیر لیگ کے دوران سری لنکا تھیسا پریرا جبکہ محمد عامر اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی سے بدتمیزی کرچکے ہیں۔
گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، اس میچ میں سابق کرکٹر کی ٹیم کو معمولی ہدف کے تعاقب میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا تاہم میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق نے ویرات کوہلی کا ہاتھ جھٹک دیا جس پر بھارتی کرکٹر غصے میں آگئے اور بعدازاں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر بھی لڑائی میں شامل ہوگئے۔