رحیم یار خان(اُمت نیوز)رحیم یار خان میں کچے کے 5 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے کہا ہے کہ کچے میں آپریشن کے دوران 5 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اے آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ ڈاکوؤں نے ڈی پی او آفس میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔
اے آئی جی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں میں عبدالعزیز، محمد شاہد، محمد اقبال، رشید احمد اور علی نواز شامل ہیں۔
اے آئی جی مقصود الحسن نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کا تعلق عمرانی اور قیصرانی قبیلے سے ہے، سرنڈر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔