اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کےانخلا کا آپریشن مکمل ہونےکا اعلان کیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کا سوڈان سے بحفاظت انخلا مکمل کرلیا گیا ہے اور سوڈان سے ہمارے انخلا کی کارروائیاں ختم ہوگئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ آخری پاکستانی کی بحفاظت واپسی تک براستہ جدہ انخلا کا عمل جاری رہےگا۔