2 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی نوجوان شادی کے منتظر

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان میں2 کروڑ 20 لاکھ نوجوان شادی کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ کی مردم شماری رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ہرگھر اچھے رشتے کی تلاش میں ہے ،جس کی وجہ سے 2 کروڑ20 لاکھ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے انتظار میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادی کزن سے کروا دیتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اب ذات برادری سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں لیکن اپنی ذات برادری سے باہر مناسب اور معتبر رشتے نہ ہونے کی وجہ سے ہچکچاتے بھی ہیں۔