سپریم کورٹ:ججز کی خالی آسامیوں پرتقرریاں ہونی چاہئیں،جسٹس قاضی فائز

اسلام آباد (امت نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست کی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کی خالی آسامیوں پر فوری تقرریاں ہونی چاہئیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 29 اپریل کو چیئرمین جوڈیشل کمیشن اور دیگر ارکان کے نام خط کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں 13 جولائی اور 13 اگست 2022 سے 2 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ کو ریٹائر ہوئے 19 ماہ گزر چکے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ آئین کہتا ہے کہ چیف جسٹس اور دیگر ججز سپریم کورٹ ہیں۔ اگر سپریم کورٹ کو بلاوجہ نامکمل رکھا جائے تو میری رائے میں یہ قانون کے مطابق نہیں۔ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تقریبا 53 ہزار ہے۔ آج سے 9 سال پہلے زیر التوا مقدمات کی تعداد آج سے آدھی تھی۔