لاہور(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ غیر ملکی دورے پر لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔ وہ برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں وہ موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ پارٹی کے امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں وہ موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ پارٹی کے امور پر بھی گفتگو کریں گے۔