عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو
عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ، اپیل دائر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی،سپریم کورٹ سے 14 مئی پولنگ کی تاریخ واپس لینے کی استدعا کردی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ آرٹیکل 254 سے استفسادہ مدت معیاد گزرنے سے پہلے بھی اٹھایا جاسکتا ہے،سپریم کورٹ نے حاجی سیف اللہ کیس میں آرٹیکل 254 کو پری میچور استعمال کیا، سپریم کورٹ کا 11 رکنی لارجر بنچ کا فیصلہ موجود ہے، سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے ماضی میں الیکشن کو 4 ماہ آگے بڑھانے کی اجازت دی ،الیکشن کے انعقاد سے متعلق آرٹیکلز کوایک ساتھ پڑھا جائے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں،عدالت نے تاریخ دیکر اختیارات سے تجاویز کیا،عدالت قانون کی تشریح کر سکتی ہے، قانون کو دوبارہ نہیں لکھ سکتی ،بااختیار الیکشن کمیشن وقت کی ضرورت ہے،سکیورٹی اورفنڈز فراہم نہیں کئے گئے ، ، پنجاب، کے پی کے الیکشن سے قومی اسمبلی کا الیکشن شفاف نہیں ہوگا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات سے متعلق 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔