اسلام آباد(امت نیوز) ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کردی جائے گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی پر تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نےعمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پرعمران خان نے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کل عدالت پیشی پر دھکا لگنے سے ان کے زخم متاثر ہوئے، ان کی آج حاضری سےاستثنا کی درخواست دائرکی جائےگی۔