فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرپشن کیس میں گرفتار مونس الٰہی کا دوست فرار

لاہور: کرپشن کیس میں گرفتار مونس الٰہی کا دوست سہیل اصغراعوان گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہو گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما مؤنس الہیٰ کے دوست سہیل اصغر اعوان کو 28 اپریل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن کورٹ لاہور سے گرفتار کیا تھا، ملزم کو 2 روزہ ریمانڈ کیلیے اینٹی کرپش کے حوالے کیا گیا تھا تاہم حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہوگیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل اصغر 2 روزہ ریمانڈ پر تھے،اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہوگئے ہیں، ملزم سہیل اصغر کے خلاف گوجرانوالہ میں فرار کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جبکہ اینٹی کرپشن اور پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، انکوائری میں اینٹی کرپشن کا کوئی افسرملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا تھا کہ سہیل اصغر کو رات طبیعت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال لے جا رہے تھے، کہ ملزم موقع پا کر حراست سے فرار ہو گیا۔