پولیس نے 14 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا،فائل فوٹو
پولیس نے 14 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا،فائل فوٹو

 سربیا کے اسکول میں مسلح نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ، 8 طلبا ہلاک

بلغراد: سربیا کے ایک اسکول میں مسلح نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ اور 8 طلبا ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا کے شہر بلغراد کے ’ولادیسلاو ربنیکر اسکول‘ میں مسلح ملزم نے اندر گھس کر پہلے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا اور پھر طلبا گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

فائرنگ میں 8 طلبا اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ دیگر 4 کی بھی سرجری کی گئی ہے۔

پولیس نے 14 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا جس نے فائرنگ کے لیے اپنے والد کا پستول استعمال کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسی اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔