لاہور: مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خرابی صحت پر ٹوئیٹ کر دیا ۔ اپنے ٹوئیٹ میں مریم نواز نے کہ”ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟”
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خرابیٔ صحت کے باعث شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا ؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟ pic.twitter.com/R1EXEGb7Be
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2023
ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے،سوجن بڑھنے سے انفیکش کا خطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے گا۔