کراچی: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو کے مطابق کراچی کی آبادی میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے، کراچی کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ افراد سے زائد ہوگئی ہے جب کہ کراچی کا ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع بن گیا ہے جس کی آبادی 34 لاکھ 42 ہزار 48 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ ضلع کیماڑی کی آبادی 21 لاکھ 80 ہزار243، ضلع شرقی کی آبادی 31 لاکھ 71 ہزار 284 اور ضلع غربی کی آبادی 22 لاکھ 75 ہزار 966 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کا ضلع جنوبی آبادی کےلحاظ سے سب سے چھوٹا ضلع ہے جس کی آبادی 18 لاکھ 24 ہزار67 ہے، ضلع ملیرکی آبادی 22 لاکھ 17 ہزار37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ضلع کورنگی کی آبادی 29 لاکھ 28 ہزار856 ہے۔