کوئٹہ ( اُمت نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر شکیل روشن کو بلوچستان کا صدر نامزد کر دیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر شکیل روشن کو پارٹی کو ازسر نو منظم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے نظریاتی ورکروں کو اعتماد میں لیں، پاکستان دوست شخصیات کو پارٹی میں شامل کیا جائے۔
چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شکیل روشن کی نامزدگی سے پارٹی کو پڑھی لکھی قیادت ملے گی، چودھری شافع حسین نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل روشن پورے ملک میں پارٹی کو منظم اور فعال ، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل روشن نے کہا کہ بلوچستان کے تنظیمی ساتھی مخلص اور پارٹی کے وفادار ہیں، تمام رہنماؤں سے مشاورت یقینی بنائیں گے، بلوچستان کو پارٹی کا قلعہ بناؤں گا، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔