وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف قطر اور لندن کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔
وزیراعطم شہباز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے قطر کے لیے روانہ ہوئے مگر وہ پہلے برطانوی دارالحکومت لندن پہنچ گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف 6 مئی کو لندن میں شاہ چارلس کی رسم تاج پوشی میں بھی شرکت کرینگے۔
لندن پہنچنے پر پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر اور برطانیہ کے وزیرِ خارجہ کے خصوصی نمائندے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ ترجمان وزیر اعظم کے مطابق شہباز شریف اپنے دورے کے دوران بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی میں شرکت کریں گے. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے سربراہانِ ممالک کی دعوت میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے.