موبائل فون چوری ہونے والےنابینا مؤذن کا مؤقف سامنے آگیا

کراچی(اُمت نیوز)گلستان جوہر کراچی میں بصارت سے محروم مؤذن سے موبائل فون لوٹنے کے واقعے میں متاثرہ مؤذن کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
مؤذن امجد نے کہا ہے کہ اس شخص نے نعت سنانے کا کہا اور پھر میرا موبائل فون لے کر چلا گیا، موبائل فون اکائونٹ میں 34 ہزار روپے تھے وہ بھی چور نے کسی اور اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیے۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت میراموبائل فون اور اکاؤنٹ سے نکالی گئی رقم واپس دلانے میں تعاون کرے۔