مرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کچے میں پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی- 5 ڈاکو سرنڈر کرگئے

 

 

لاہور (امت نیوز) سندھ کے برعکس پنجاب پولیس کو کچے میں بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں۔ رحیم یار خان میں پولیس کا کچے میں آپریشن 25 ویں روز بھی جاری رہا، آپریشن کے دوران 5 کارندوں نے سرینڈر کر کے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے میں 5 ڈاکوؤں نے ہتھیار پھینک کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

کچے میں سرگرم عمل عمرانی اور قیصرانی گینگز کے 5 کارندوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی، قتل اور پولیس پر فائرنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ سرینڈر کرنے والوں کے مقدمات انصاف کے عین مطابق نمٹائے جائیں گے، دیگر افراد بھی سرینڈر کریں گے تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق کچے میں آپریشن کے دوران گرفتاریوں کی تعداد 33 ہوگئی جبکہ 3 ڈاکو مقابلوں میں مارے گئے۔ خیال رہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے گرینڈ آپریشن میں اب تک ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا کر اور خفیہ ٹھکانے ٹریس کر کے تباہ کیے گئے ہیں۔