مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ

پائلٹ اور ایک کریو ممبر زخمی،سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا

               
May 4, 2023 · بام دنیا

مقبوضہ کشمیر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 3 افراد سوار تھے، حادثے میں ایک پائلٹ اور ایک کریو ممبر زخمی ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔