ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں نئے لوگوں کو لینے کی، فائل فوٹو
ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں نئے لوگوں کو لینے کی، فائل فوٹو

عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ،بزدلی کا کوئی علاج نہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے ،دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں،یہ بزدلی ، کاہلی، نااہلی عدالت سے فرار کا درد ہے،یہ درد اس وقت جاگتا ہے جب عدالتی نوٹس موصول ہوتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ عمران خان مفرور ملزم اور کئی عدالتوں میں مطلوب ہیں،عمران خان عدالتوں سے اپنی مرضی کی تاریخ لینے کی کوشش کرتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس کو 6 سال زیرالتوارکھا گیا،اب بھی تاخیری حربوں سے فائدہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ عمران خان کی ٹانگ ایک مشکوک ٹانگ ہے،عمران خان شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال جانے کو تیار نہیں،عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں،یہ بزدلی ، کاہلی، نااہلی عدالت سے فرار کا درد ہے،یہ درد اس وقت جاگتا ہے جب عدالتی نوٹس موصول ہوتا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہیں،معائنہ کے بعد دیکھ لیتے ہیں ٹانگ خراب ہے یا نیت۔