پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ فائل فوٹو
پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ فائل فوٹو

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

میران شاہ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی اچانک  فائرنگ سے  6 جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیروانی میں فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہیوں میں ٹانک کے رہائشی 36 سالہ حوالدار سلیم خان، کوہاٹ کے رہائشی 37 سالہ نائیک جاویداقبال، بنوں کے رہائشی 26 سالہ سپاہی نزیر خان شامل ہیں۔

مردان کے 25 سالہ سپاہی حضرت بلال، کزئی کے 22 سالہ سپاہی سید رجب حسین اور خیبر کے رہائشی 22 سالہ بسم اللہ جان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر اچانک فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 6 جوان شہید ہوئے۔ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک،2زخمی ہو گئے،

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار برآمد کر لیے گئے،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا گیا، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہے۔