اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کمرہ عدالت میں سیلفیاں لینے پر وکلا کے موبائل فون ضبط کرلئے گئے، ان لوگوں میں فواد چوہدری کے بھائی بھی شامل تھے۔
عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد وکلا استفسارکرتے رہے کہ کیا فیصلہ محفوظ ہوا ہے یا کیس نمٹا دیا گیا؟۔
اسی دوران پی ٹی آئی کے حامی وکلا کی کورٹ روم میں عمران خان کے ساتھ سیلفیاں لینے لگے،عدالتی عملے نے کورٹ روم میں تصاویر، ویڈیوز بنانے پر متعددد موبائل ضبط کرلیے ،کورٹ روم میں ویڈیو بنانے پر فوادچوہدری کے بھائی کا موبائل فون بھی ضبط کرلیاگیا۔